‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2018 - 15:27
News ID: 432515
فونت
عبدالرشید ترابی:
منصورہ میں نوجوانوں کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جے آئی اے جے کے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی قیادت اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرے۔
عبدالرشید ترابی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے منصورہ میں نوجوانوں کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، وادی کو بھارتی فوج نے چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ آزادکشمیر کی ساری قیادت حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہے، پاکستان کی قومی قیادت اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جامعات، طلبہ، اساتذہ اور اہل دانش کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر مجبور ہو گئے ہیں جس سے بھارت خوفزدہ ہے ایسے میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی جامعات، طلبہ، اساتذہ سب مل کر تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کریں، مسئلہ کشمیر کو نصاب کا حصہ بنائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬