رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی بنواری لال سنگھل نے کہا ہے کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرکے ہندوستان پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔
بنواری لال نے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز گفتگو گرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ترقی اور تعلیم سے کوئی غرض نہیں اور ان کا سارا زور اولاد میں اضافے پر ہے جب کہ ہندو خاندان یہ سوچ کر کم بچے پیدا کررہا ہے کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کس طرح دلائیں گے ۔
انہوں نے کہا کوئی بھی مسلمانوں کی اس چال کو نہیں سمجھ رہا اور نہ اسے روکنے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں،مسلمانوں کی سوچی سمجھی سازش ہے کہ کس طرح اس ملک پر قابض ہونا ہے اسی غرض سے وہ اپنی آبادی میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔
اس نے کہا کہ ایک مسلمان خاندان کم از کم 10 سے 12بچے پیدا کررہا ہے جب کہ ہندو جوڑا ایک یا زیادہ سے زیادہ 2 بچوں تک محدود ہے اگر یہی صورت حال رہی تو 2030 میں پورے بھارت پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگا، یہاں تک کہ صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اوراکثریتی ریاستوں پر مسلمان کامیابی حاصل کرلیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰