03 January 2018 - 15:20
News ID: 432513
فونت
علی شمخانی:
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی فلسطینی عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
علی شمخانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ فلسطین کے بارے میں سازباز کے مذاکرات کا مقصد مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دینا ہے-

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سازباز کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ غاصب صیہونی پوری سرزمین فلسطین پر قابض ہو جائیں-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے اپنی گفتگو میں بیت المقدس کے تعلق سے ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے کا مطلب فلسطین کے بارے میں مذاکراتی عمل کا خاتمہ ہے اور ٹرمپ کے اس اقدام سے فلسطینی گروہوں میں اتحاد اور زیادہ مستحکم ہوا ہے-

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور دیگرغیرفلسطینی نوجوانوں میں اس نظرئے کو تقویت ملی ہے کہ استقامت کے ذریعے ہی غاصبوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ استقامت کی سوچ میں تقویت اور اس کے دائرے میں وسعت اور عالمی سامراج کا چہرہ حقیقی معنوں میں سامنے آنا فلسطین کے لئے ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے-

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی بھی فلسطین اور فلسطینی عوام کے لئے اپنی حمایت سے ہاتھ نہیں کھینچا ہے اور آئندہ بھی وہ فلسطین کی حمایت سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گا-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران نے مسئلہ فلسطین میں ثابت کر دیا ہے کہ اس کے نزدیک شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے اور وہ ہر اس گروہ کی حمایت کرے گا جو فلسطینی عوام کی حمایت کرے گا- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬