03 January 2018 - 13:42
News ID: 432511
فونت
پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے ۳ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
وہابی دہشت گرد

رسا ںیوز ایجنسی کی ایکس پریس سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

رینجرز اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے خودکش جیکٹس، آئی ای ڈی ، بلاک بم ، اسلحہ اور بارود سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا، مقابلے کے دوران رینجرز کے 2 جبکہ ایک سی ٹی ڈی کا اہلکار زخمی ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں سے برآمد ہونے والی آئی ای ڈیز کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ خودکش جیکٹس اور بلاک بم کو بھی ناکارہ بنا دیا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے قائم خانی کالونی میں وہابی دہش ت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مصدقہ اطلاعات پر پاکستان رینجرز کے اینٹی ٹیررسٹ ونگ اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارنمٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام کا جیسے ہی گھیراؤ کیا تاریکی میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 سپاہی قیصر اور شاہ ریاض جبکہ سی ٹی ڈی کا ہیڈ کانسٹیبل نوید زخمی ہوگیا۔

دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کو دیکھتے ہوئے رینجرز کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں کے ساتھ مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور اس دوران رینجرز و سی ٹی ڈی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار بھی ہوئے ہیں اور ان کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬