‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2018 - 09:46
News ID: 432542
فونت
خواجہ آصف:
پاکستان کےوزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے اوراس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیاراستعمال کرنا چاہتا ہے۔
خواجہ آصف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے، ہمیں لسٹ میں ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیاراستعمال کرنا چاہتا ہے،امریکا نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں دھوکا دیا ۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ امریکاافغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈال رہاہےاورافغانستان سے متعلق امریکااپناموقف بھی بدلتارہاہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکا کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکا نے ہمیشہ ہمیں دھوکا دیا، امریکا کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہو، امریکا دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو انہیں کامیابیاں نہیں ملیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے، امریکا اپنی ناکامیوں کاذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکا نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ پاکستان پرالزام عائد کرتا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے حوالے سے جنگ میں دوہرے معیار کی پالیسی پرعمل پیرا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ 16 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 10ہزار 374 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬