06 January 2018 - 09:43
News ID: 432540
فونت
ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ لرستان کے شہر بروجرد میں دہشت گرد گروہ ایم کے او کے ایک گروہ کو تباہ کردیا۔
ایران کی انٹیلی جنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ لرستان کے محکمہ انٹیلی جینس کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دہشت گرد گروہ ایم کے او کے اس گروہ نے حالیہ چند روز کے دوران صوبہ لرستان اور خاص طور سے بروجرد سٹی میں متعدد تخریبی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

انٹیلی جینس اہلکاروں نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا جبکہ ایک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوا۔

پچھلے دنوں ایران کے بعض شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیے تھے اور وہ مالیاتی اداروں میں اپنے سرمائے کی مبہم صورت حال اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تاہم بیرونی حمایت یافتہ بلوائیوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی احتجاج کو پرتشدد رخ دینے کی کوشش کی اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

امریکہ، صیہونی حکومت اور آل سعود نیز غیر ملکی میڈیا نے عوامی احتجاج اور مظاہروں کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی کوشش کی لیکن ایران کے عوام نے اپنی بصیرت و آگاہی سے ملک دشمن عناصر کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬