رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے حالیہ پر تشدد واقعات کے بارے میں امریکی دباؤ میں سکیورٹی کونسل کا طلب کیا گيا ہنگامی اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔
قزاقستان سکیورٹی کونسل کا موجودہ صدر ہے قزاقستان کے سکیورٹی کونسل میں نمائندے نے کہا کہ ایران کے حالیہ واقعات ایران کا اندرونی معاملہ ہے اور اس معاملے کا سکیورٹی کونسل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فرانس کے نمائندے نے بھی ایران کے بیلسٹک میزائل کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے ۔
فرانس کے نمائندے نے کہا کہ ایران میں ہونے والے مظاہرے عالمی امن و صلح کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔
روسی نمائندے نے امریکی نمائندے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد امریکہ میں رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے نمائندوں کی ایران کے خلاف معاندانہ کوششوں کے باوجود سکیورٹی کونسل کا اجلاس کسی نتیجے کے بغیرہی اختتام پذیر ہوگیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰