06 January 2018 - 09:40
News ID: 432539
فونت
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے حماس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
داعش دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی مصری شاخ نے ایک ویڈیو جاری کر کے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔

اس ویڈیو میں حماس کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایک شخص کو ‎سزائے موت دینے کا منظر بھی شامل ہے۔ اس ویڈیو میں داعش کے ایک کمانڈر کو اپنے دہشت گردوں کو یہ حکم دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے سامنے ہتھیار کبھی نہ ڈالو، دھماکہ خیز مادہ استعمال کرو، سائلینسر لگے پستول اور اسٹک بموں سے کام لو، ان کی سیکورٹی چیک پوسٹوں کو بم سے اڑاؤ ۔

 یاد رہے کہ داعش کا مصری ونگ اپنی درندگی اور وحشیانہ کارروائیوں میں مشہور ہے۔

اس کی وحشیانہ کارروائیوں میں ، دو ہزار پندرہ میں ایک مسافر طیارے کو تباہ کر کے ، دو سو چوبیس بے گناہ مسافروں کا قتل اور صحرائے سینا میں صوفی مسجد پر حملہ کر کے تین سو نمازیوں کا قتل عام شامل ہے۔

داعش نے دو ہزار پندرہ میں بھی ایک ویڈیو جاری کر کے حماس کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے آج تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ شام میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے ملحقہ سرحدی علاقہ کافی عرصے تک داعش کے قبضے میں رہا ہے۔ اب حماس کے خلاف داعش کے اعلان جنگ کے بعد اس بات میں کسی شک و شبہے کی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ داعش گروہ کو وجود میں لانے کا اصل مقصد غاصب صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬