11 January 2018 - 16:52
News ID: 433602
فونت
سربراہ جنرل جعفری :
جنرل جعفری نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں میں امریکہ، اسرائيل ، آل سعود ، منافقین اور سلطنت طلب شامل ہیں ۔
جنرل جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے شہید سجاد شاہ سنائی کی شہادت کے ساتویں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ اسرائيل اور اسلام دشمن عناصر کے حکم پر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرتا رہتا ہے۔

جنرل محمد علی جعفری نے ایران میں حالیہ فتنہ کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ اور پشتپناہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے وسیع پروپیگنڈوں اور منصوبوں کے باوجود ایرانی قوم نے ایک بار پھر انھیں ذلیل اور رسوا کردیا۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے خلاف اندرونی سطح پر حالیہ فتنہ تیسرا فتنہ تھا اور جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اس بارے میں فرمایا: کہ " یہ انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی 40 سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے دشمن قوم کو قوم کے خلاف اور ایرانی کو ایرانی کے خلاف لڑانے کی کوشش کررہا ہے" ۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ایرانی عوام نے پہلے اقتصادی اور معاشی مشکلات کے خلاف آواز بلند کی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ دشمن ان کی صفوں میں پنہچ گیا ہے تو انھوں نے اپنی صفیں الگ کرکے دشمن کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا۔

جنرل جعفری نے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں میں امریکہ، اسرائيل ، آل سعود ، منافقین اور سلطنت طلب شامل ہیں ۔ جنھوں نے گذشتہ 40 برسوں میں انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی اور اللہ تعالی کی مدد سے ایرانی قوم نے آج تک دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

جنرل جعفری نے شہید سجاد شاہ سنائی کے والد اور اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں شہداء کے راستے پر گامزن رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کا موقع مرحمت فرمائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬