23 January 2018 - 18:07
News ID: 434752
فونت
محمود حیدری :
بوسنیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک دہشتگردی سے لڑنے کے لیے بہت بڑی قربانی دی ہے
محمود حیدری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمود حیدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے ایران کا ارادہ مزید مضبوط ہے۔

انہوں نے علاقائی مسائل کے حوالے سے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہو‏ئے کہا کہ دہشتگردی نہ صرف مشرقی وسطی بلکہ دنیا بھر کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دنیا کے تمام ممالک، دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کے لیے دوہرے معیار استعمال کرنے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی توقع یہ ہے کہ تمام ممالک، حالیہ برسوں کے دہشتگردانہ واقعات سے سبق لینے کے ساتھ دہشتگردی کے حامیوں اور ان کے پیدا کرنے والوں سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی انقلاب کے آغاز سے اب تک دہشتگردی سے لڑنے کے لیے بہت بڑی قربانی دی ہے۔

حیدری نے بتایا کہ ایران اس بات پر فخر کرتا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔

انہوں نے گزشتہ 4 دہائیوں میں ایرانی انقلاب کے دشمنوں کی مسلسل ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اور اس کے حامی اسلامی جمہوری ایران کے قیام امن اور استحکام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے میں ایک طاقتور،مستحکم اور پرامن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی مسائل بالخصوص دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے موثر اور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬