‫‫کیٹیگری‬ :
24 January 2018 - 14:44
News ID: 434760
فونت
نریندر مودی:
ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے اس لئے کہ دہشت گردی عالمی چیلنج ہے۔
نریندر مودی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہم تمام افراد ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، فاصلوں میں حائل رکاوٹوں کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا کی تمام قوموں کو نقصان پہنچایا، اچھے اور برے دہشت گردوں کا فرق خطرناک ہے اورسائبر سیکیورٹی اور نیوکلیئر تحفظ بہت اہم ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی علاقائی نہیں، عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لئےاختلافات ختم کرکے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬