24 January 2018 - 14:40
News ID: 434759
فونت
علی شمخانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک مکمل دستاویز ہے اور اس پر دوبارہ مذاکرات کسی بھی صورتحال میں ناممکن ہے۔
علی شمخانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے حالیہ اقدامات اور سرگرمیوں پرکہا کہ 1+5 کے ساتھ ہونے والےجوہری معاہدے میں ایران کے مطالبات پر کم توجہ دی گئی۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ  کی وعدہ خلافیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جب ایران اپنے وعدوں پر مکمل طور پرعمل کر رہا ہے ابھی تک امریکہ اور یورپ نے اقتصادی حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے جبکہ جوہری معاہدے کا از سر نو جائزہ لینے کی باتیں در اصل امریکی صدر کی ذہنی اختراع اور غلط سوچ  کا نتیجہ ہیں۔

علی شمخانی نے اس گفتگو میں ایران کے میزائلی پروگرام اور توانائی کے بارے میں کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام ملکی سطح کا ہے اور یہ تجربہ ہمیں 8 سالہ دفاع مقدس کے دوران ہوا کہ کس طرح جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے  دفاعی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کے حکام کا مشترکہ طور پر یہ فیصلہ ہے کہ ایران کے دفاعی اور میزائلی پروگرام پر کسی بھی ملک کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔

علی شمخانی کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایران کا کردار اور اقدامات کسی بھی طور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی نہیں ہیں اور امریکہ کی جانب سے ایران کے مثبت اقدامات کوغلط رنگ دینے کی کوششیں در اصل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست کا نتیجہ ہے اس لئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬