24 January 2018 - 14:34
News ID: 434756
فونت
یورپی یونین نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
فیڈریکا موگرینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی امور خارجہ کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکا موگرینی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ جو ریاستیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے میں شامل تھیں، انہیں اس پر غور کرنا چاہیے۔

ہونے والی ملاقات کے بعد فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ یورپی یونین فوری طور پر فلسطینی ریاست کو قبول کرے اسے قبول کرنے سے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی، ہم مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں اور فلسطینیوں کی ان کی سرزمین پر دوبارہ واپسی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬