رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کیسنجر نے جمعرات کے روز سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایران تاریخی اور سیاسی لحاظ سے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں، متحدہ طاقت کے طور پر باقی رہا ہے اور اس نے زبان اور ثقافت کو بھی محفوظ رکھا ہے۔
ہنری کیسنجر کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی نظام میں اپنی جگہ بنالی ہے اور وہ خود کو انقلابی طاقت بھی قرار دیتا ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے امریکی حکام کے بے بنیاد دعوؤں کا بھی اعادہ کیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے مقابلے میں امریکہ کو سرد جنگ جیسی پالیسی اپنانا ہوگی۔
کیسنجر کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں اپنے اثر و رسوخ کی ایک بیلٹ تیار کرلی ہے جو تہران سے شروع ہوتی ہے اور بغداد و دمشق سے ہوتی ہوئی بیروت تک چلی جاتی ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ کو صرف جامع ایٹمی معاہدے کی نہیں بلکہ ایران کے فوجی طاقت بن کر ابھرنے کی مخالفت کرنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/