02 February 2018 - 11:45
News ID: 434868
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز جمعہ کے روز تہران میں ہوا ۔
ICAPP

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی دو روزہ کانفرنس کا آغاز جمعہ کے روز تہران میں ہوا جس میں ایرانی وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور سمیت اعلی قومی اور غیرملکی سیاسی شخصیات شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران پہلی بار ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (ICAPP) کی میزبانی کر رہا ہے۔

اس کانفرنس کے تحت ایشیائی سیاسی جماعتوں کی 29ویں مستقل کمیٹی اور شاہراہ ریشم پر اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ایران اور دنیا کے مختلف ممالک کے سیاسی رہنما شرکت کرہے ہیں۔

سنیئر ایرانی حکام بشمول وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی سمیت ملکی اور غیرملکی سیاسی رہنما اس کانفرنس میں خطاب بھی کریں گے۔

ایران کی اسلامی اتحاد پارٹی اس کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے جس میں سو سے زائد اعلی سیاسی رہنما، مختلف جماعتوں کے سیکریٹری جنرل، 25 ایشیائی ممالک کی 40 جماعتوں کے اعلی حکام اور علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار شریک ہوں گے۔

یہ کانفرنس تین حصوں کی شکل میں منعقد ہورہی جس میں مندوبین کشیدگی کے خاتمے، انسداد انتہاپسندی، شہروں میں پائیدار ترقی اور سیاسی، ثقافتی اور شاہراہ ریشم میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مندوبین میں چین، پاکستان، ترکی، عراق، جنوبی کوریا، جاپان، بھارت، لبنان اور دیگر ممالک کے اعلی سیاسی رہنما اور اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬