‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2018 - 13:30
News ID: 434938
فونت
حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری:
ایم ڈبلیو ایم جی بی کے رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔
حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ممتاز انجینئر سید ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں اور تشویشناک قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں قاتلوں، غنڈوں اور کرپشن مافیا کو عہدوں سے نوازا جاتا ہے جبکہ بے گناہ محب وطن شہریوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جاتا ہے۔ سندھ کی حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتری ہوئی ہے اور اب تک سینکڑوں بے گناہ افراد جبری طور پر گمشدہ ہے۔ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد کے جرم میں برابر کی شریک ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جبری طور پر گمشدہ افراد کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرکے جمہوری جماعت ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

شیخ احمد نوری کی طرف سے جاری بیان میں آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں آئے روز ہونے والی جبری گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اور حال ہی میں جبری طور پر گمشدہ ہونے والے کراچی کے معروف انجینئر سید ممتاز رضوی کو بازیاب کر کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬