اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے اس سفر میں ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم مودی نے گذشتہ برس ایرانی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، ہندوستان ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل اور گیس کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان چابہار بندرگاہ سمیت مختلف اقتصادی منصوبوں پر شراکت کا سلسلہ جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے