18 February 2018 - 17:18
News ID: 435075
فونت
رضوی اقتصادی تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے فرانسوی وفد کی رضوی اقتصادی تنظیم کے سربراہان کے ساتھ نشست کی خبر دی۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مھدی غفوری فرد نے کہا: اس نشست کا مقصد آستان قدس رضوی کی رضوی اقتصادی تنظیم کی صلاحیتوں کا پرکھنا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ روابط کو بڑھانا تھا۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: یہ وفد پانچ افراد پر مشتمل تھا ، یہ افراد ایگری کلچر اور تعمیراتی شعبے میں کافی متحرک اور فعال تھے ، جس کی وجہ سے میٹنگ ختم ہونے کے بعد رضوی اقتصادی تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر  انجینئر محمد رضا عطار زادہ اسی حوالے سے تعمیراتی امور کے سربراہان اور کھیتی باڈی اور مویشی فارم اور انڈسٹری کے مسئولین سے ملاقات کی۔

غفوری فرد نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد دنیا کے تمام اقتصادی گروہوں کے ساتھ تجارتی رابطوں میں توسیع دینا ہے۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا: اس اجلاس میں دو طرفہ تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

غفور فرد نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اس کے علاوہ ایرانی وفد سے درخواست کی گئی کہ وہ بھی اقتصادی تعاون میں توسیع کے لئے فرانس تشریف لائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬