رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت الله کاظم صدیقی نے ایران کے مقدس شہر قم میں روضہ معصومہ قم میں منعقدہ اپنی تقریر میں اس اشارہ کے ساتھ کہ ملائکہ کا علم شہود و واقعیت کی طرح ہے بیان کیا : صاحبان علم شاہد ہیں لیکن ان کا علم کتابی ، معمولی اور گفتاری نہیں ہے بلکہ حضرت صادق علیہ السلام کی فرمائش کے مطابق یہ وہ علم ہے کہ خداوند عالم ایک نور کے عنوان سے انسان کی ہدایت کے لئے قلب میں نازل کیا ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت زهرا سلام الله علیها کا وجود عالمین کے لئے آئینہ کے مانند ہے وضاحت کی : ان کا علم کتابی علم نہیں ہے بلکہ حضرت کا علم شہود کی طرح ہے اور ان کا وجود بھی حقایق عالم کو استحکام عطا کرنے کے لئے ہے ۔
مدرسہ علمیہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس تاکید کے ساتھ کہ انسان عبادت کے ذریعہ یقین کے مقام پر پہوچتا ہے بیان کیا : اگر ہم لوگ اپنے نفس کے گرفت میں نہ ہوں تو خداوند عالم کی عنایت ہمارے ساتھ ہوگی اور کامیابی و کامرانی کی طرف ہدایت پائے نگے ۔
آیت الله صدیقی نے رجب کے مبارک مہینہ کی بعض خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ہم لوگوں کو اس مہینہ کی قدرانی کرنی چاہیئے اور اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے گناہ کی بخشش کے لئے قدم بڑھانا چاہیئے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۷/