حضرت رسول اکرم(ص) کے روز عید مبعث:
حضرت رسول اکرم(ص) کے روز عید مبعث، آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی کی مدیریت کے تعاون سے کوریا کی ایک خاتون حرم مطہر رضوی میں دین اسلام سے مشرف ہوئی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیم یونگ کہ جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ مشہدمقدس سفر پر آئی ہوئي تھی ، حرم مطہر رضوی کے دار الرحمہ ہال میں وارد ہوکر مسلمان ہوگئي اور مذہب شیعہ کو اختیار کرلیا۔
اس پروگرام میں ایک عالم دین نے دین اسلام کے ابتدائی اعتقادات اور اصول دین کے بارے میں کچھ توضیح دی ، پھر یہ خاتون کلمہ شہادتین پڑھ کر مسلمان ہوگئي ۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے اختتام پر اس ادارے کی جانب سے اس خاتون کو اسلام سے مشرف ہونے کی سند اور کچھ ہدایا جیسے انگلیش زبان میں قرآن مجید، مسلمان ہونے والوں کی زندگی نامہ پر مشتمل ایک کتاب، نماز کیسے پڑھیں اور حضرت اما م علی رضا علیہ السلام کی سوانح حیات، جانماز اور نماز کی چادر ہدیہ کی گئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے