رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھرکے وقت حوزہ علمیہ حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے طلاب ، اساتذہ اور ملازمین سے ملاقات میں کہا: ایٹمی معاہدہ پر نقد کو نظام اسلامی کی دشمنی بتانے والے طرح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو بے اہمیت کرنے اور ان کی تحقیر میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتے ، جبکہ سپاہ پاسداران ابتداء ہی سے قدرتمند تھی اور مستقبل میں بھی رہے گی نیز دن بہ دن اس کی قدرت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے واضح طور سے کہا: اگر کوئی سپاہ پاسداران کی حمایت نہ کرے یا فوج اور سپاہ پاسداران کے درمیان فرق قائل ہوتو وہ یا جاہل ہے یا انقلاب اسلامی کا دشمن ہے ، جس طرح فوج کی قدرت، انقلاب کی محافظ و نگہبان ہے اسی مقدار میں سپاہ بھی میدان میں حاضر ہے ۔
اس مرجع تقلید نے طلاب سے درخواست کی کہ عالمی سامراج کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھیں ، شام جسے حملے پر ہوشیار رہیں ، متوجہ رہئے کہ اس اقدام کا پیسہ سعودیہ عربیہ نے ادا کیا اور اس حملے کو غاصب صھیونیت کو مضبوط بنانے کے لئے انجام دیا گیا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸