21 April 2018 - 10:44
News ID: 435637
فونت
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ممکنہ نئے وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان دینا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔
امریکا کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ نیو یارک کے موقع پر امریکی چینل 'سی بی ایس' کے پروگرام Face the Nation میں گفتگو کرتے ہوئے ایران کی پُرامن جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے  مائیک پومپیو کے حالیہ اعتراف پرکہا کہ مائیک پومپیو نے یہ اعتراف کیا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردیں جبکہ ایران نے ہرگز جوہری بم بنانے کا ارادہ نہیں کیا.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ، ایران پرمزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اس لئے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی مخالفت کرتا ہے.

واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے جمعرات کے روز 12 اپریل کو امریکی سینٹ کی خارجہ روابط کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ایران جوہری معاہدے سے قبل اور جوہری معاہدے کے بعد بھی جوہری ہتھیار بنانے کے درپے نہیں تھا۔

محمد جواد ظریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت کے لئے نیو یارک کے دورے پر ہیں.ظریف نیو یارک میں 6 روز قیام کریں گے اور وہ اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتیں کریں گے./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬