رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے اپنے درس اخلاق میں علم فقہ اور اخلاق کے درمیان رابطہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تمام فقہی مسائل میں اخلاقی پہلو پایا جاتا ہے ، اس طرح کہ تمام فقہی واجبات ، اخلاقی واجبات ہیں ؛ مثال کے طور پر نماز جو کہ فقہی واجبات ہیں اگر صحیح ادا کیا جائے تو انسان کو برائی و منکرات سے محفوظ کرتا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض مسائل فقہ میں واجب نہیں ہیں لیکن علم اخلاق میں واجب ہے بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا « تین چیز ہے کہ جو منفی پہلو رکھتے ہیں کہ اس سے کوئی بھی امان میں نہیں ہے ؛ غلط امید کرنا ، حسد اور برا گمان کرنا » ؛ یہ اعمال جب تک کہ انجام نہ دئے جائیں فقہی اعتبار سے حرام نہیں ہے لیکن اخلاقی اعتبار سے حرام ہے ۔
انہوں نے معاشرے میں رائج بعض مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : مثال کے طور سے ایک شخص چھینک کی وجہ سے اپنے کاموں کو روک دیتا ہے اور اس چھینک کو اپنی قسمت کے لئے موثر جانتا ہے ، حالانکہ فقہی اعتبار سے حرام نہیں ہے لیکن اخلاقی اعتبار سے حرام جانا جاتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۷/