رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے معروف عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں عراقی پارلیمنٹ الیکشن کے قریب آنے کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کا الیکشن تیسری دنیا میں بہت ہم دیکھنے کو ملتا ہے ۔
انہوں نے ملت فلسطین کی بہادری اور جانفشانیوں کو سراہا اور کہا: غاصب صھیونیت کے مقابل ملت فلسطین کے اقدامات ، عرب لیگ کی بے نتیجہ فعالیتوں کا تدارک ہے ۔
اس عراقی عالم دین نے تاکید کی : اگر چہ عرب لیگ کے اجلاس ملت فلسطین کی حمایت میں برگزار ہوتے ہیں مگر اج تک یہ نشستیں ثمر بخش نہیں ہوسکیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: عرب اور اسلامی حکومتیں زیادہ سے زیادہ اپنی قوم اور عوام کو آزادی اور چین و سکون فراہم کرنے کی کوشش کریں ۔
آیت الله مدرسی نے مسئلہ فلسطین اور قدس کو عرب اور اسلامی دنیا کا بنیادی مسئلہ جانا اور فلسطینی عوام کی مدد کی تاکید کی ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۹