‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2018 - 20:50
News ID: 435623
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : انسان الہی ذمہ داری اور احکام خداوند عالم کو انجام دینے کے راہ میں کسی کی ملامت سے خوف نہ کھائے یہ ایمان کے کمال کی علامت ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ ہفتگی درس اخلاق کے درمیان روایات میں ایمان کے کمال کے اسباب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : روایات کے مطابق انسان کو خیال رکھنا چاہیئے کہ اس کی خشنودی اور غضب حق کے محور سے جدا نہ ہو ۔

انہوں نے وضاحت کی : ایمان کا تقاضہ یہ ہے کہ انسان اگر قدرت حاصل کرے تو جو اس کا دل چاہے انجام نہ دے بلکہ اس کے اقدامات الہی احکامات کے مطابق اور معاشرے کی خدمت میں ہو ، انسان الہی ذمہ داری اور احکام خداوند عالم کو انجام دینے کے راہ میں کسی کی ملامت سے خوف نہ کھائے یہ ایمان کے کمال کی علامت ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ الہی ذمہ داری کو انجام دینے کے راہ میں کسی کی ملامت سے خوف نہ کھائے اظہار کیا : اگر انسان کا ایمان کامل ہو تو جس طرح جان و مال اس کو ذمہ داری انجام دینے میں رکاوٹ نہیں بنتے اسی طرح ملامت بھی تاثیر گزار نہیں ہوتا ۔

انہوں نے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ اپنی ذمہ داری قرآن کریم اور اهل بیت (ع) کے احکامات کے مطابق انجام دے ، ایمان کے کمال کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ انسان اپنے امور کو الہی رضایت کی نیت سے انجام دے نہ یہ کہ ریا کا قصد کرے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ مومن انسان اپنی دنیا و آخرت کے لئے کوشش کرتا ہے بیان کیا : امام صادق (ع) فرماتے ہیں انسان کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ اپنی دینی ذمہ داری کو پہچان سکے ، قضاء و قدر الہی پر یقین رکھے اور مشکلات میں صبر کرے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬