20 April 2018 - 11:09
News ID: 435627
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہرے معاہدے سے نکل گیا تو اس کے خطرناک نتائج امریکہ پر پڑیں گے۔
محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پائیدار امن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ جوہرے معاہدے سے نکل گیا تو واشنگٹن پر اس کے اچھے نتائج مرتب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نکلنے کی صورت میں ایران اپنے مفادات کے تحت فیصلہ کرے گا اور اس کے پاس اس حوالے سے کافی آپشن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی برادری کا رد عمل امریکہ کے لئے خوشایند نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ صرف ایران کے حق میں ہے جوہری معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا اور 12 جنوری 2018 کوایران کے خلاف پابندیوں کی مدت بڑھا دی تھی ۔

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بارہا کہا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور یہ دو جانبہ معاہدہ نہیں کہ جسے تبدیل کیا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬