19 April 2018 - 18:03
News ID: 435622
فونت
سید عباس عراقچی :
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی صدر کے عزائم کے سامنے اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
سید عباس عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی صدر کے عزائم کے سامنے اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بات 'سید عباس عراقچی' نے اٹلی کے سرکاری دورے کے موقع پر 'روم' میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کے خلاف نئی تحرکات کا آغاز کیا ہے۔ ایران دوسرے مغربی فریق کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہم کسی کو ایرانی قوم کے مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اپنی تمام طاقت کے ساتھ ملکی مفادات کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق کسی بھی ہنگامی اور غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکہ کی جوہری معاہدے سے ممکنہ علیحدگی سے ایرانی مفادات کو نقصان پہنچے گا تاہم اسلامی جمہوریہ ایرنا ایسے اقدامات کا فوری اور موثر انداز میں جوابی ردعمل دے گا اور مغربی طاقتیں دیکھیں گی کہ ایران کس طرح اپنی صلاحیتوں کو مزید فعال اور اس میں اضافہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ۱۲ مئی تک بہت فاصلہ ہے۔ یورپی ممالک امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم بھی روس اور چین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص یورپی ممالک خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کی خاطر ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے بتایا کہ لیگزمبرگ میں یورپی وزرائے خارجہ کی نشست ہوئی تھی جس میں جوہری معاہدہ ایجنڈے میں رہا۔ بعض ممالک نے ایران پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی مگر دوسرے ممالک نے اس سے مخالف کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے دورہ اٹلی کے بارے میں کہا کہ اطالوی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات، جوہری معاہدہ، خطی صورتحال بالخصوص شام اور یمن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬