19 April 2018 - 17:26
News ID: 435618
فونت
افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت ۵ افراد ہلاک ہو گئے ۔
افغانستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کے مطابق  قندھار شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین باڈی گارڈز اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬