‫‫کیٹیگری‬ :
19 April 2018 - 17:18
News ID: 435617
فونت
سید مرتضی بختیاری :
آستان قدس رضوی کے محترم نائب متولی نے کہا: اہلبیت علیہم السلام کے مقدس مزارات میں ستم دیدہ اور غریب افراد کو دی جانے والی خدمات میں توسیع دینے اوراسلامی زندگی اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت کے پرچار کے لئے بہت زیادہ مواقع پائے جاتے ہیں۔
سید مرتضی بختیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید مرتضی بختیاری نے حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے متولی اور شہر قم کے امام جمعہ سے ملاقات کے دوران نئے سال اور ماہ رجب کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا؛ رہبر معظم انقلاب کے دستورات میں جو آستان قدس رضوی کے محترم متولی کو دیئے گئے ؛آستان قدس رضوی کی لمبے عرصے کے لئے پالیسیوں کو امداد مستضعفین، زائر محوری، مرجعیت علمی اور رضوی ثقافت کو توسیع قرار دیا۔

مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: ستم دیدہ افراد کی مدد کے لئے امداد مستضعفین نامی ادارہ کی تأسیس اور اس کے علاوہ ۶۳۰ ایسے زائرین کا زیارت کے لئے شرفیاب ہونا جو پہلی بارزیارت کے لئے حاضر ہوئے ہیں من جملہ اقدامات ہیں کہ جو گذشتہ دو سالوں میں انجام دیئے گئے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے محترم نائب متولی نے آیت اللہ رئیسی کی جانب سے خادم، خدمت اور مخدوم کے نظری طور پر مفہوم کی وضاحت اور توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مختلف صوبوں میں صوبائی سطح پر رہبر معظم انقلاب کے سات دستورات کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے دفاتر کی تأسیس اور پورے ملک میں امام رضا علیہ السلام کے مقدس نام سے غریبوں اور ستم دیدہ افراد کو خدمات فراہم کرنے میں توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا: آستان قدس رضوی میں علمی ادارے کو تشکیل دیا گیا تاکہ قابل اور تعلیم یافتہ افراد سے بہرہ مند ہوتے ہوئے عالم اسلام میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے، من جملہ یہ چند ایک ایسے اقدامات ہیں جن کے درخشاں نتائج علمی اور تحقیقاتی مراکز کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں۔

بختیاری نے بتایا کہ ایّام نوروز میں ۸ میلین سے زیادہ زائرین مشہد مقدس تشریف لائے،وضاحت دیتے ہوئے کہا: زائر شہر رضوی پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ کم سے کم مدت اور بہترین معیار کے ساتھ افتتاح کیا گیا، زائر شہر رضو کا مقصد غریبوں اور کم آمدنی والے افراد کو رہائش کی سہولت میسر کرنا تھا، اس میں ۲۰ ہزار افراد کی سکونت کا انتظام کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اہلبیت علیہم السلام کے نورانی معارف اور رضوی ثقافت کی ترویج و توسیع ایسے موضوعات میں سے ہے جنہیں آستان قدس رضوی نے اہمیت کے پیش نظر اپنے شیڈول میں قرار دیا ہوا ہے۔

آیت اللہ سعیدی جو کہ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی ہیں انہوں نے آستان قدس رضوی کے تمام اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا اور صوبہ قم کے ساتھ مناسب شیڈول اورہمفکری و تعاون پر تاکید بھی فرمائی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬