‫‫کیٹیگری‬ :
21 April 2018 - 19:50
News ID: 435648
فونت
سید عبدالرحیم موسوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کے سربراہ نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک مظالم اور جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ۲۵ برسوں میں اسرائیل کا وجود مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور اسرائیل کے وجود کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی فتح ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔
کمانڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی کے سربراہ  جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بھیانک مظالم اور جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 25 برسوں میں اسرائیل کا وجود مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔

جنرل موسوی نے مدافعین حرم کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج انقلاب اسلامی کا مضبوط اور قوی بازو ہیں ۔

جنرل موسوی نے کہا کہ سپاہ اور مسلح افواج کے خلاف سازشوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں بلکہ سپاہ کی تشکیل کے وقت بھی اس انقلاب ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا گيا۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ ملک و قوم اور انقلاب کا گرانقدر سرمایہ ہے جو انقلاب اسلامی کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔ سپاہ کو حضرت امام خمینی (رہ) نے تشکیل دیا اور فوجی کو بھی انھوں نے ہی تحفظ فراہم کیا سپاہ اور فوج دونوں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی کمانڈ میں ملک کی ترقی ، پیشرفت اور دفاع میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب کی حفاظت اور اس کے اہداف کو آگے بڑھانا سپاہ کے اہم وظائف میں شامل ہے ۔ اسرائيل کی نابودی اور اور بیت المقدس کی آزادی میں بھی ایرانی سپاہ کا اہم کردار ہوگا۔ اسرائيل کی نابودی اور فلسطینیوں کی فتح ہماری سب سے بڑی آرزو ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬