21 April 2018 - 19:45
News ID: 435647
فونت
حوزه علمیہ امام رضا(ع) کے متولی:
حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر رشاد نے صدقہ کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : صدقہ، انسان کے ایمان کو بالندگی عطا کرتا ہے اور اسے بلاوں اور فتنوں کے برابر محفوظ رکھتا ہے ۔
آیت ‌الله علی اکبر رشاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے  مطابق، حوزه علمیہ امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر رشاد نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو حوزه علمیہ امام رضا(ع) میں کثیر طلاب کی شرکت میں منعقد ہوا ، کہا: امیرالمومنین علی(ع) نے فرمایا کہ اپنے ایمان کو صدقے کے وسیلے قوت عطا کرو ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایمان کو ہمیشہ پژمردگی اور خطرہ لاحق ہے کہا: انسان اپنے قیمتی مال و اسباب کی حفاظت کے لئے ظاھری حفاظت کے ساتھ ساتھ معنوی حفاظت بھی کرے اور اس کے لئے صدقہ دے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رشاد نے امیرالمومنین علی(ع) سے منقول کی حدیث کی روشنی میں بیان کیا : حضرت نے فرمایا کہ ایمان عزیز و قیمتی ہے، صدقہ دے کر اس کی حفاظت کریں ، صدقے کے آثار یہ ہیں کہ وہ انسان کے ایمان کو زائل ہونے سے محفوظ رکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت نے فرمایا کہ دعاوں کے ذریعہ بلاوں کو دور کرو کیوں کہ انسان ہمیشہ بلاوں کی زد میں ہے ، بہت سارے افراد بلاوں کی زد میں آکر نابود ہوگئے لہذا ہمیں بلاوں کی زد میں آنے سے محفوظ رہنے کے لئے دعا کرنی چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬