21 April 2018 - 19:54
News ID: 435649
فونت
سرگئی لاوروف:
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے اب شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی روسیا الیوم سے رپورٹ کے مطابق، روس کے  وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے اب شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام پرامریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے کہ روس شام کو S-300 اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو حکومت نے امریکہ سے پہلے ہی کہا تھا کہ شام میں اس کی کون سی کارروائی ریڈ لائن ہو گی اور امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے بظاہر اس کارروائی کے دوران اسے عبور نہیں کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی صدور شامی تنازعے میں کسی براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کے بغیر شام پر حملہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے اور دنیا جانتی ہے کہ جتنے بھی دہشت گرد گروہ ہیں انھیں امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادیوں نے تشکیل دیا ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬