حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر:
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے یاد دہانی کی کہ حزب الله لبنان ھرگز «محمد بن سلمان» کو لبنان کے داخلی مسائل میں مداخلت اور لبنان پر مسلط نہیں ہونے دے گی ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے جنوب «میفدون» میں ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا: حزب الله لوگوں کو بخوبی آگاہ کرنے کے بعد الیکشن میں اتری ہے اس کے برخلاف «المستقبل» پارٹی نئے الیکشن قوانین سے خوف زدہ ہے اور اسی بنیاد پر ملک کا ماحول خراب کرنے میں مصروف ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: الیکشن کے نتائج کی بہ نسبت تشویش، المستقبل پارٹی کا حق ہے کیوں کہ اس نے ماضی میں جز جھوٹے وعدے کے ، لبنان کی استقلال اور حق حاکمیت کے حوالے سے کچھ بھی انجام نہیں دیا ہے ۔
حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل نائب صدر واضح طور سے کہا: حزب الله لبنان ھرگز سعودیہ کے ولی عھد «محمد بن سلمان» کو لبنان کے داخلی مسائل میں مداخلت اور لبنان پر مسلط نہیں ہونے دے گی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے