رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو سے نشر ہونے والے پر"من کی بات" میں کہا کہ میں تمام ہم وطنوں کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ موقع لوگوں کو امن اور خیر سگالی کے حضرت محمد مصطفی (ص) کی تعلیمات اورپیغامات پر چلنے کی ترغیب دے گا۔
نریندر مودی نے کہا کہ رمضان کا مہینہ پیغمبراسلام حضرت محمد (ص) کی تعلیمات اور ان کے پیغامات کو یاد کرنے کا موقع ہے اور ان کی زندگی سے سبق حاصل کر کے مساوات اور بھائی چارے کے راستے پر چلنا سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد(ص) نے لوگوں کو مساوات اور بھائی چارے کی راہ دکھائی جو ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونی چاہیے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد(ص) علم اور ہمدردی میں یقین رکھتے تھے ۔ انہیں کسی بات کا غرور نہیں تھا، آپ (ص)فرمایا کرتے تھے کہ اگر آپ کے پاس کوئی بھی چیز آپ کی ضرورت سے زیادہ ہے تو آپ اسے کسی ضرورت مند شخص کو دے دیں، لہٰذا رمضان میں عطیات کی بھی بہت اہمیت ہے اور ہم ان کی تعلیمات پر مبنی پرامن اور ہمدردی و رحمدلی سے بھرے عالم کی تعمیر میں اپنی ذمہ داری ادا کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰