رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت کے قریب دو خودکش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جبکہ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں 21 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکا عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔
دھماکوں میں اب تک6 افراد ہلاک کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جن میں متعدد صحافیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جبکہ بعض دیگرذرائع کا کہنا ہے ان دھماکوں میں 21 افراد اور بعض دیگر کا کہنا ہے کہ 25 افراد ہلاک ہوئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰