30 April 2018 - 18:06
News ID: 435762
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے عوام کی خدمت کی اہمیت اور قمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملک کا ذمہ دار طبقہ، کمزور طبقہ کے خاص خیال کرے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے آج ظھر کے وقت صوبہ ھرمزگان کے حکومتی کارندوں سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے ملک کا ذمہ دار طبقہ زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرے کہا: انسان چاہے جس پوسٹ اور مقام پر ہو اگر وہ معاشرہ کی اصلاح اور عوام کا دلسوز ہو تو یقینا اسے تقرب پروردگار حاصل ہوگا ۔

انہوں ںے مزید کہا: حتی اگر انسان اپنے کام کی تنخواہ یا مزدوری بھی لے مگر اس کا مقصد عوام کی خدمت ہو تو خداوند متعال اسے خاص ثواب عطا کرے گا ، قران کی آیات اس بات پر گویا ہیں ۔

حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے بیان کیا: خداوند متعال نے لوگوں کے ساتھ نیکی کی بہت تاکید کی ہے اور یہی وہ باتیں ہیں جو ہمیں عوام کی خدمت کی جانب دعوت دیتی ہیں اور جب خداوند متعال انسان میں خدمت کے جذبات دیکھتا ہے تو اسے اپنا محبوب بنا لیتا ہے ۔

انہوں نے تقوائے الھی اور ایک دوسرے کے ساتھ نیکی کی تاکید کی اور کہا: روایتیں موجود ہیں کہ خدا کی رضا ، بندوں کی رضا میں پوشیدہ ہے ، آپ حضرات جو مختلف پوسٹوں پر موجود ہیں کمزور طبقہ کا خاص خیال کرکے خود کو خداوند متعال کا محبوب قرار دے سکتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬