‫‫کیٹیگری‬ :
28 May 2018 - 14:38
News ID: 436078
فونت
نبیہ بری:
لبنانی پارلیمان کے سربراہ نبیہ بری کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور میں دو جسم اور ایک جان ہیں۔
حسن نصر اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی پارلیمان کے سربراہ نبیہ بری کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور میں دو جسم اور ایک جان ہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات نہایت مفید رہی اور اکثر مسائل میں خاص کر بین الاقوامی مسائل میں ہم آہنگی پائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کے لئے سید حسن کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور میں ان کی بھر پور حمایت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے چیئرمین نبیہ بری نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تین گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔

دونوں رہنماوں نے فلسطین اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاتھا اور نہتے فلسطینوں کی اخلاقی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اسرائیلی غاصب فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی تھی۔دونوں رہنماوں نے لبنان کے داخلی امور پربھی کھل کر بات کی اور حالیہ انتخابات میں عوام کی بھر شرکت کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور نبیہ بری نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے مزید کوششیں تیز کرنے اور اقتصادی مسائل کے حل کے لئے ایک جامع پلان تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ اوراس کی اتحادی جماعتوں نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬