رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہلسنت والجماعت لاہور (کالعدم سپاہ صحابہ) نے بھی گزشتہ روز 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ منایا۔
اس حوالے سے اہلسنت والجماعت لاہور (کالعدم سپاہ صحابہ) نے لاہور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی جس میں درجن بھر کارکن شریک ہوئے۔
ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں۔ ریلی کی قیادت اہلسنت والجماعت ضلع لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ خلیفہ چہارم حضرت علی(ع) حضور(ص) کے داماد ہیں اور آپ بچپن سے ہی حضور نبی کریم (ص) کیساتھ رہے جبکہ آپ 26 جنگوں میں شریک ہوئے اور آپ کی بہادری کے نقش پوری دنیا کے سامنے ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر ہر سال سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے جبکہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/