08 June 2018 - 16:33
News ID: 436200
فونت
خطیب جمعہ تہران:
آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی میزائل توانائی اور میزائلوں کی رینج میں مسلسل اضافہ کرتا رہے گا۔
آیت الله سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن، مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں ڈالنے یا اسے ایک عرب مسئلے میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصرف ہے لیکن اسرائیل آج ایسی ذلت سے دوچار ہو گیا کہ صہیونی حکومت کا وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے عالم میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پھیرے لگا رہا ہے۔

 تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس صرف اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ خطے کی رجعت پسند حکومت کے بھی خلاف ہے جنہوں نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر مشتمل ناپاک مثلث قائم کر رکھا ہے۔

 آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ آج خطے کی رجعت پسند حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے دوڑ لگا رہی ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ خود ان کے سقوط کی صورت میں برآمد ہو گا۔

 تہران کے خطیب جمعہ نے ولایت فقیہ کے اصول، اسرائیل سے نفرت اور ملک کی میزائل طاقت کو قومی اتحاد کے تین بنیادی عناصر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل طاقت، علاقائی اثرورسوخ اور ایٹمی سرگرمیاں ایران کی طاقت کے تین عناصر ہیں تاہم ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات ہمیں ایٹمی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬