‫‫کیٹیگری‬ :
09 June 2018 - 14:46
News ID: 436215
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے چین میں پاکستان کے صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
حسن روحانی  اور   ممنون حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے چین میں پاکستان کے صدر ممنون حسین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کے درمیان بینکی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم  قراردیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

یہ ملاقات چین میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں ہوئی ۔ اس ملاقات میں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے ایران اور پاکستان کے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر ، ہمسایہ اور اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہےگا اور پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬