‫‫کیٹیگری‬ :
27 June 2018 - 15:26
News ID: 436408
فونت
اسلامی تہذیب، استقامتی اسٹریٹیجی کی سلسلہ وار علمی نشست اس ھفتہ " فلسطین اور مظلوم کا دفاع" کے عنوان سے رسا نیوز ایجنسی میں منعقد ہوئی ، جس میں حجت الاسلام والمسلمین زمانی اور ناصر ابوشریف نے شرکت اور تقریر کی ۔
اجلاس فلسطین اور مظلوم کا دفاع/ قم ایران

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تہذیب، استقامتی اسٹریٹیجی کی سلسلہ وار علمی نشست اس ھفتہ " فلسطین اور مظلوم کا دفاع" کے عنوان سے رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کے کانفرس حال میں منعقد ہوئی ، جس میں حوزہ علمیہ قم کے مشھور استاد اور مرکزی حوزہ علمیہ قم میں سماجی اور سیاسی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام والمسلمین زمانی اور ایران میں جهاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ ناصر ابوشریف نے شرکت اور تقریر کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق، سب سے پہلے اس نشست کے ناظم حجت الاسلام مؤمنی نے اسلامی تہذیب اور مسئلہ فلسطین کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر حاضر میں تہذیب کی ترویج میں اہم ترین مسائل کہ جس کا سوشل میڈیا ، سائبر اسپیس اور حتی سٹلائٹ چائنلوں میں حد سے زیادہ تذکرہ ہے وہ اسلامی تہذیب اور استقامتی اسٹریٹیجی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: آج استقامتی اسٹریٹیجی کے میدان میں شام ، لبنان ، عراق اور یمن خصوصا فلسطین میں اہم نتائج سامنے آئے ہیں، اس کے باوجود بہت ساری جگہوں کے لئے مناسب تجزیہ کی اب بھی ضرورت ہے ۔

اس نشست میں ناصر ابوشریف نے ماضی سے لیکر آج تک فلسطینی گروہوں کی فعالیتوں کی تاریخ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تحریک جهاد اسلامی فلسطین ، ایک قومی فلسطینی تحریک ہے ۔

ایران میں جهاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ نے مزید بیان کیا: سن 1917 عیسوی انگلینڈ کے ذریعہ فلسطین پر قبضہ کئے جانے اور سن 1948 عیسوی میں غاصب صھیونی حکومت بنائے جانے سے لیکر آج تک فلسطین میں قومی سرگرمیوں کی رھبری کی ذمہ داری اور رھبریت اسلام پرستوں کے ہاتھوں رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سن 1948 عیسوی میں ایک اپوزیشن قومی تحریک وجود میں آئی کہ جو اسلام پرست اور فلسطینیوں کے رھبر نہیں تھی ، البتہ اس کے معنی یہ نہیں ہیں کہ وہ مسلمان نہیں تھے بلکہ میری گفتگو کا مقصد یہ ہے کہ وہ اسلام پرست نہیں جیسے فتح قوم پرست اور قبیلہ پرست ہیں ویسے ہی وہ بھی تھے ۔

ابوشریف نے یہ بیان  کرتے ہوئے کہ اسلامی تحریکیں سن 1948 عیسوی کے بعد سرگرم نہیں تھیں  کہا: اسی دور کی تحریکوں میں سے اخوان المسلمین بھی ہیں کہ جو بہت زیادہ فعال نہیں تھے اور 19۷۰ عیسوی میں مزاحمتی میدان میں پیچھے تھے ۔

 

انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: 19۷۰ عیسوی میں انقلاب اسلامی ایران کو پیروزی نصیب ہوئی کہ جس سے فلسطین میں ایک عظیم زلزلہ اور تبدیلی رونما ہوئی ، البتہ اس سے پہلے بھی اسلامی تحریکیں اس بات میں کوشاں تھیں کہ فلسطین اور اسلام کو فلسطینی تحریکوں سے جوڑ دیں کہ جو انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کے بعد انجام پایا ۔

اس نشست کے دوسرے مقرر حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن زمانی نے اپنی تقریر میں اسلامی معاشرہ میں علمی بلوغ کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور اس نشست کے حوالے سے رسا نیوز ایجنسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: تمام نیوز ایجنسیاں اسلامی معاشرے میں علمی بلوغ کی جانب قدم بڑھائیں تاکہ معاشرہ کی معلومات میں سھیم ہوسکیں کیوں کہ اگر اطلاعات ، اخبار اور ائڈیلز علم و معلومات کی بنیادوں پر استوار ہوں تو باثبات اور مشکلات خالی ہوتے ہیں ۔

مرکزی حوزہ علمیہ قم میں سماجی اور سیاسی شعبہ کے ذمہ دار نے اسلامی تہذیب کی تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی تہذیب کو تین قسموں پر تقسیم کیا اور کہا: اس کا پہلا دورہ اسلامی تہذیب کی تاسیس کا دور ہے کہ جو اسلام ، رسول اسلام (ص) اور قران کریم کے آنے سے شروع ہوا اور جزیرة العرب کا معاشرہ کہ جو اس دور میں سب پچھڑا معاشرہ تھا ، ترقی یافتہ معاشرہ میں بدل گیا ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬