22 July 2018 - 15:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436661
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ کے جواب کا منتظر نہیں رہے گا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور بیرونی ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور سفارتکاروں کی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں ان کی امنگوں سے تجدید عہد کرنے کے ذیل میں کہا کہ ایران نے ابھی تک یورپ اور جوہری معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اس حد تک عملی اقدامات کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو امریکہ کے سیاسی مشیر بنے ہوئے ہیں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، ایران فوبیا کے حوالے سے گوشہ نشینی کا شکار ہو چکے ہیں حتی ان کے قریبی ترین اتحادی بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے تاکہ ایران کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکیں لیکن بڑے پیمانے پر کوشش کرنے کے باوجود انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور کئی ممالک نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ کل ایران کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور بیرونی ممالک میں تعینات ایران کے سفیروں اور سفارتکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬