جنرل محمد باقری :
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا لیکن ایران کے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی ظالم حکومت نے پچھلے ڈیرھ سال کے دوران امریکی فوج کو ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی میں الجھانے کی کوشش کی ہے تاہم امریکا کے فوجی کمانڈروں نے ایسا نہیں کرنے دیا۔
ایران کی مسلح افوج کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام پہلے کی طرح آج بھی اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار پر سختی کے ساتھ کاربند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے عوام اسلامی نظام کے حامی نہ ہوتے تو اسلامی انقلاب کے بعد کے برسوں میں پیش آنے والی بہت سی مشکلات پر قابو پانا ممکن نہ ہوتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے