‫‫کیٹیگری‬ :
23 July 2018 - 18:27
News ID: 436678
فونت
حجت الاسلام عليرضا شاه فضل:
مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مومنین مسجد میں بیہودہ باتوں، بحث اور وہ مادی گفتگو جن کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہے ، کرنے سے پرھیز کریں کیوں کہ مسجد میں اس طرح کے باتوں کا کرنا مکروہ ہے ۔
حجت الاسلام علي رضا شاه فضل

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے كاشان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عليرضا شاه فضل نے گذشتہ شب مسجد امام خمينی(ره) کاشان میں اپنی سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی نشست میں سوره توبہ کی 109 ویں آیت کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: منافقین کے ہاتھوں تعمیر کردہ مسجد ضرار کا مسئلہ اس حد تک پہونچ گیا کہ خداوند متعال نے اس کے گرانے کا حکم دے دیا  ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر چہ مسجد ایک باعظمت مقام ہے مگر چونکہ مسجد ضرار کی تعمیر کا مقصد کفر، تفرقہ اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانا تھا خداوند متعال نے اس کے گرانے کا حکم دیا اور اسی کے مقابل مسجد قبا کو تقوی الھی کی بنیاد و مرکز قرار دیا ‹‹لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ›› ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬