23 July 2018 - 15:58
News ID: 436673
فونت
فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایران کے فکور میزائل کی پروڈکش لائن کا پیر کو ایران کے وزیر دفاع کی موجودگی میں افتتاح ہوگیا۔
فکور میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فکور میزائل کی پروڈکش لائن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے پابندیوں کے باوجود اپریل دو ہزار سترہ میں فکور میزائل کو ڈیزائن کیا، اس کا تجربہ کیا اور اب پوری طرح سے اس کی پروڈکشن لائن کا افتتاح ہو رہا ہے-

وزیر دفاع امیر حاتمی نے مسلح افواج کی ضروریات کے مطابق سبھی فوجی ساز وسامان اور آلات کو اسمارٹ بنانے میں وزارت دفاع کی اسٹریٹیجی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فکور، فضا سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میزائل سے ایرانی فضائیہ کی توانائیوں میں اور زیادہ اضافہ ہو گا-

وزیردفاع نے کہا کہ فکور میزائل کو ایران کے سبھی جیٹ اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیا جا سکتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ فکور میزائل میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنی آپریشنل حدود میں حملہ آور جنگی طیاروں کو نشانہ بنا سکتا ہے-

وزیردفاع امیر حاتمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور دفاع کے لئے اپنی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ کرتا رہے گا اور اس سلسلے میں کسی سے اجازت نہیں لے گا، کہا کہ کسی بھی شخص کو دفاعی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے کی راہ  میں حائل ہونے کی اجازت نہیں ہے اور جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے، ہر خطرے کا اسی سطح پر جواب دیا جائے گا- /۹۸۸/ ن ۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬