رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزير خارجہ پمپئو کے معاندانہ بیان پر رد عمن ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے معاندانہ اقدامات اور مداخلت کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے .
ایرانی ترجمان نے امریکی وزير خارجہ کے بیان کو ایران کے امور میں آشکارا مداخلت کا واضح ثبوت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرکے ہرج و مرج اور دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کو بھی بے دردی کے ساتھ پامال کررہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا جھوٹ اور فریب دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہےامریکہ عالمی اور علاقائی سطح عدم استحکام پیدا کرکے دہشت گردی کو فروغ اور اسرائیل کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزير خارجہ کے بیان سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ امریکی وزير خارجہ کے پاس ایران کے بارے میں تسلی بخش معلومات کا فقدان ہے اور ایرانی حکومت اور عوام اپنے مفادات کا تحفظ اچھی طرح جانتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰