26 July 2018 - 20:36
News ID: 436704
فونت
ایرانی دفترخارجہ نے امریکہ میں تعینات سعودی سفیر کے ایرانی وزیر خارجہ سے منصوب شدہ بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ نے امریکہ میں تعینات سعودی سفیر کے ایرانی وزیر خارجہ سے منصوب شدہ بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

امریکہ میں سعودی سفیر نے الشرق الاوسط اخبار میں ایرانی وزیر خارجہ سے ایک بیان منصوب کیا جسے ایرانی دفترخارجہ نے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئےکہا کہ وہ ایسی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے۔

دفترخارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفیر نے شہرت پانے کے لئے ایسی من گھڑت بات کی ہے، سعودی سفیر کی کوشش تھی کہ ایران کے خلاف منفی فضا بنا کر ایران کی اندرونی اتحاد کو نقصان پہنچائے مگر اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ایران کے باشعور عوام اپنے خادمین اور ملکی حکام سے بخوبی واقف ہیں اور وہ ہرگز جھوٹی باتوں اور پرانی سازشوں میں نہیں آئیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬