رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور یورپ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کے چیئرمین نے عالمی جوہری معاہدے میں ایران کی دیانتداری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اور ایران کے درمیان بینکاری نظام قائم کیا جائے گا۔
یہ بات 'یانوش لواندوفسکی' نے گزشتہ روز برسلز کے دورے پر آنے والے ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ 'کاظم جلالی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ عالمی برادری میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازش کر رہا ہے۔
لواندوفسکی نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے میں باقی اور اس عالمی سمجھوتہ کی حمایت کر رہے ہیں۔
کاظم جلالی نے کہا کہ یورپ کو ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے واضح رویے کا اعلان اور سنجیدہ اقدامات اٹھانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی فریقین جوہری معاہدے کے تحفظ اور ضروری ضمانت دینے کے لئے سیاسی عزم کا اعادہ کرکے اپنے پالیسی موقف پر عمل کریں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی میں ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/