09 September 2018 - 21:16
News ID: 437097
فونت
مجید بکایی :
ایران کی قومی دفاع یونیورسٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم آج ٹھوس راکٹ ایندھن کی پیداواری ٹیکنالوجی کو برآمد کرسکتے ہیں۔
 ٹھوس راکٹ ایندھن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی دفاع یونیورسٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم آج ٹھوس راکٹ ایندھن کی پیداواری ٹیکنالوجی کو برآمد کرسکتے ہیں۔

بڑیگیڈیئر جنرل 'مجید بکایی' نے ہتھیاروں اور دفاعی سامان بنانے کی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے راکٹ مائع ایندھن کی پیداواری کے لئے دوسرے ممالک پر انحصار کیا ہے مگر اب ٹھوس راکٹ ایندھن کی پیداواری ٹیکنالوجی کی برآمدات کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہروں کی بھرپور کوششوں کے ساتھ ایسی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مغربی طاقتیں ایران کے دفاعی میزائلوں کی کامیابیوں کی وجہ سے اس صلاحیتوں کی کمزوری کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بار بار اعلان کردیا کہ ہتھیاری صلاحیتوں کی مزید مضبوطی کا مقصد دفاعی ڈیٹرنس کی ترقی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬