12 September 2018 - 13:58
News ID: 437122
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی شہر بصرہ کی حالیہ صورتحال کے ردعمل میں وائٹ ہاؤس کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی شہر بصرہ کی حالیہ صورتحال کے ردعمل میں وائٹ ہاؤس کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک پُرامن اور مستحکم عراق، ایران کی ترجیح ہے۔

ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے بدھ کے روز بصرہ کے شہر میں گزشتہ دنوں بدامنی کے واقعات سے متعلق وائٹ ہاؤس کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس کی پُرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ جارحیت، مداخلت اور تناؤ پر مبنی پالیسی سے خطے میں بدامنی پیدا کیا ہے اور آج علاقائی کشیدگی اور تناؤ کی اصل وجہ بھی امریکہ ہی ہے۔

قاسمی نے کہا کہ عراق میں امریکی پالیسی کا نتیجہ بدامنی اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں تھا، گزشتہ دنوں بدامنی کے واقعات بالخصوص بصرہ میں ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کرنے کا واقعہ انھی منفی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کئی سالوں سے خطے میں انتہاپسند اور تشدد پسند گروہوں کی حمایت کررہا ہے جس پر اسے جواب دینا ہوگا، امریکہ جان لے کہ من گھڑت بیانات اور جھوٹے دعووں سے وہ زمینی حقائق کو مسخ نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آج دنیا کے مختلف حکمران، سیاستدان اور دانشور اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں بدامنی، تناو اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی یہ ہمیشہ اصولی پالیسی رہی ہے کہ وہ علاقائی ممالک میں امن و اسلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایک پُرامن اور مستحکم عراق کو ترجیح دی ہے لہذا ہمارے تعلقات کو خراب کرنے کے مقصد سے تیسرے فریق کی سازشیں ہمیشہ کے لئے ناکام ہوں گی۔/۹۸۸/ن۹۷۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬